وہوا: سانپ کے ڈسنے سے  20 سالہ نوجوان جاں بحق

   وہوا: سانپ کے ڈسنے سے  20 سالہ نوجوان جاں بحق

  

وہوا(نمائندہ پاکستان) وہوا کی نواحی بستی مندھریں کا رہائشی 20 سالہ نوجوان سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہو(بقیہ نمبر26صفحہ 10پر)

گیا، تفصیل کے مطابق مندھریں کا رہائشی محمد حنیف کلاچی گاڑا جو کہ ہیڈ صوبہ کے قریب چشمہ رائٹ بنک کینال کے کنارے واقع زرعی رقبہ پر کاشت کاری کرتا تھا اور اپنے پورے خاندان سمیت وہیں شفٹ ہوچکا تھا کا 20 سالہ بیٹا امجد اقبال گذشتہ شب اپنی زرعی زمینوں کو نہر کے پانی سے سیراب کررہا تھا کہ اچانک اسے سانپ نے ڈس لیا جس پر اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ شریف لے جایا گیامگر حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹرز نے اسے نشتر ہسپتال ریفر کردیامگر وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -