چوک سرور شہید: اوباش کی گن پوائنٹ  پر خاتون سے بداخلاقی‘ مقدمہ درج

 چوک سرور شہید: اوباش کی گن پوائنٹ  پر خاتون سے بداخلاقی‘ مقدمہ درج

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)اوباش نے گن پوائنٹ پر شادی شدہ(بقیہ نمبر27صفحہ 10پر)

 خاتون سے بداخلاقی کر ڈالی‘ خاوند کے آنے پر فرار ہوگیا، تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ سنانواں موڑ میں احسن علی مغل کے گھر ظفر باروی اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ مسلح پسٹل گھر داخل ہوگیا اور گن پوائنٹ پر احسن علی مغل کی بیوی کے ساتھ گن پوائنٹ پر بداخلاقی کررہا تھا کہ اسی اثناء میں احسن علی مغل موقع پر آگیا جسے دیکھتے ہی ملزمان فرار ہوگئے،تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر586ٹی ڈی اے میں مسیح برادری کے چرچ پر حاکم علی چانڈیہ نے اپنے دیگر ساتھیوں اعجاز چانڈیہ،ریاض مسیح20نامعلوم کے ہمراہ رومن کتھولک چرچ پر قبضہ کی کوشش کی اور چرچ کی ملکیت درخت اجاڑ دیئے‘ 15کی کال پر قبضہ گروپ موقع سے فرارہوگیا،تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر151۔ایم ایل میں محمد خان پٹھان کے رقبہ سے نامعلوم چور بور پنکھا مالیتی20ہزار چوری اٹھاکرلے گئے،تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع گورمانی شرقی میں چوہدری مقصود احمد راجپوت کے 2بیٹوں محمد رضوان اور مدثر کی شادی تھی،گزشتہ روز رسم مہندی کی تقریب میں دولہا کے بھائی محمد عرفان نے کافی لوگوں کو جمع کرکے تیز آواز میں میوزک چلا کر اہل علاقہ کے آرام میں خلل پیدا کیا ہوا تھا کہ 15کی کال پر پولیس محمود کوٹ نے چھاپہ مارا،پولیس کو دیکھتے ہی تمام تماشائی موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے موقع سے ساؤنڈ سسٹم ڈیک قبضہ میں لیکر دولہا کے بھائی محمد عرفان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس تھانہ کوٹ ادو نے دوران گشت منشیات فروش وارڈنمبر2کوٹ ادو کے عابد حسین مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک سو 7گرام چرس برآمد کرلی،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدما ت درج کرلئے ہیں۔

بداخلاقی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -