پاک فوج درپیش چیلنجز اور علاقائی خطرات سے بخوبی آگاہ ہے: جنرل باجوہ 

پاک فوج درپیش چیلنجز اور علاقائی خطرات سے بخوبی آگاہ ہے: جنرل باجوہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج درپیش چیلنجزاورعلاقائی خطرات سے بخوبی آگاہ ہے، مادروطن کے دفاع کیلئے اندرونی اوربیرونی چیلنجزپرتوجہ مرکوزہے، دشمن کوہرطرح کے خطرات میں مؤثرجواب دینے کیلئے تیارہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے   جہلم کے قریب فیلڈفائرنگ رینجز کادورہ کیا۔آرمی چیف   نے جدید ترین چینی ساختہ    وی ٹی فورٹینک کاعملی مظاہرہ دیکھا۔آرمی چیف نے   ٹینک وی ٹی فور  کی کارکردگی  پر اطمینان کا اظہار کیا جو کہ  ملکی سطح پر تیار کردہ الخالد ون  ٹینک  کے بعد  آرمڈ کور  میں  ایک  اور جدید ٹینک کا اضافہ ہوگا۔   آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے اس موقع پر   جوانوں اورافسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاک فوج درپیش چیلنجزاورعلاقائی خطرات سے بخوبی آگاہ ہے۔ مادروطن کے دفاع کیلئے اندرونی اوربیرونی چیلنجزپرتوجہ مرکوزہے، دشمن کوہرطرح کے خطرات میں مؤثرجواب دینے کیلئے تیارہیں۔آرمی چیف کا کہناتھاکہ  پاکستان کی سلامتی،جغرافیائی سرحدوں کے د فاع کیلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے۔دشمن کے مذموم  عزائم کوخاک میں ملانے کیلئے مکمل دفاعی صلاحیت موجودہے۔ آرمی چیف نے ٹینکوں کے مظاہرے،جوانوں کے پیشہ ورانہ معیارکی تعریف کی۔قبل ازیں  کور کمانڈ منگلا لفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے آرمی چیف کا ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج میں استقبال کیا ۔
 جنرل باجوہ 

مزید :

صفحہ اول -