بلاول بھٹو سے رضا ربانی کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر گفتگو 

بلاول بھٹو سے رضا ربانی کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر گفتگو 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئررہنمااور سابق چیئرمین سینٹ سنیٹر رضا ربانی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور رضا ربانی کے درمیان ملکی سیاسی و موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر رضا ربانی کے درمیان مختلف پارلیمانی بلوں اور ان کے نکات کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر میاں رضاربانی نے بلاول بھٹو زرداری کو پارلیمنٹ  میں ہونے والے قانون سازیوں سے متعلق بریف کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ دونوں ایوانوں میں قانون سازی کے حوالے سے پی پی پی اراکین کی کارکردگی متاثر کن ہے۔

مزید :

صفحہ اول -