اقوام کی ترقی کاراز تعلیم میں مضمر ہے، ضیاء اللہ بنگش 

اقوام کی ترقی کاراز تعلیم میں مضمر ہے، ضیاء اللہ بنگش 

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) صوبائی مشیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے دو کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گرلز پرائمری سکول میاں گان کالونی کا باضابطہ افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سابقہ ضلعی کونسلر اربن2 محمد اقبال‘ سیکرٹری کوھاٹ تعلیمی بورڈ الیاس آفریدی‘ پرنسپل ہائی سکول نمبر2 محمد رحمان‘ فوکل پرسن محمد وحید سمیت محکمہ تعلیم اور سی اینڈ ڈبلیو نے کہا کہ آج نہایت خوشی کا دن ہے کہ میاں گان کالونی میں بچیوں کے لیے سکول کا افتتاح کیا ہے کیوں کہ ہمارا فوکس تعلیم اور صحت پر ہے انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز صرف حصول تعلیم میں ہے مگر افسوس ماضی میں اس جانب خاطر خواہ توجہ نہ دی جا سکی آج بھی آبادی کے تناسب سے ہمارے سکولوں کی تعداد کم ہے میٹرک کے بعد کالجز میں داخلہ ملنا مشکل ہو جاتا ہے مگر ہم نے اپنے دور میں گرلز ہائی سکول نمبر1 کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دے کر کلاسز کا اجراء کیا جہاں آج سینکڑوں طالبات فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں گرلز نمبر3 کو بھی ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا جہاں پر کلاس رومز کی تعمیر ہو رہی ہے ان شاء اللہ آئندہ سال گرلز نمبر3 میں بھی طالبات کو فرسٹ ائیر میں داخلہ مل سکے گا اسی طرح گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بہزادی چکرکوٹ میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جہاں آج سینکڑوں بچیاں سائنس اور آرٹس کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں کیوں کہ ہمیں احساس ہے کہ ملک کی ترقی اور خاندانوں کی ترقی کے لیے خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے ضیاء اللہ بنگش نے مزید کہا کہ سکولوں اور کالجز کو سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے مگر ہم نے کبھی تعلیمی اداروں میں مداخلت نہیں کی ہمیشہ پرنسپلز کو میرٹ کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے طلباء کے لیے تعلیمی اداروں کے حوالے سے کہا کہ کمپری ہنسیو ہائی سکول‘ نمبر2 ہائی سکول اور نمبر3 ہائی سکول میں آئندہ برس سے فرسٹ ائیر کی کلاسز کا اجراء ہو گا انہوں نے کہا کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے کافی منصوبوں کا آغاز نہ ہو سکا مگر الحمد اللہ اللہ کی مہربانی اور عوام کے تعاون سے کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے انہوں نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سکولوں میں اس موذی مرض سے بچاؤ کے لیے حکومتی پالیسی کے مطابق تمام ہدایات پر عمل کروائیں تاکہ ہمارے بچے سکولوں میں محفوظ رہ کر اپنی تعلیم کا سلسلہ برقرار رکھ سکیں اس موقع پر علاقہ عوام کی جانب سے کیے گئے مطالبے پر انہوں نے سکول تک سڑک کو پختہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ 

مزید :

صفحہ اول -