چھٹی سے آٹھویں جماعت میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا 

چھٹی سے آٹھویں جماعت میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا 
چھٹی سے آٹھویں جماعت میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مڈل سکول کھل گئے جہاں چھٹی سے آٹھویں جماعت میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

این سی او سی نے چھٹی تا آٹھویں جماعت کی پڑھائی شروع کرنے کی اجازت دی تھی جس کے پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آج سے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں۔سکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کے لیے ایس او پیز کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے جب کہ اسکول پہنچنے پر طلبہ اور اساتذہ کا ٹمپریچر چیک کیا گیا۔اس کے علاوہ اسکولوں میں سینیٹائزر کا انتظام کیا گیا ہے اور ماسک کے بغیر اسکول میں داخلے پر پابندی ہے۔

سماجی فاصلے کے پیش نظر کلاسز شفٹوں میں تقسیم کی گئی ہیں اور اسکولوں میں اسمبلی نہیں ہورہی ہے جب کہ کینٹین بھی بند رکھی گئی ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ کوئی سکول طلبہ اور عملے کے کورونا مثبت آنے پر بند نہیں رہے گا، متاثرہ طلبہ اور اساتذہ کو 14 روز تک قرنطینہ کیا جائے گا جب کہ طلبہ اور اساتذہ کے کورونا کی رپورٹ منفی آنے پر وہ دوبارہ اسکول آسکیں گے۔دوسری جانب سندھ میں چھٹی سے آٹھویں تک کی کلا سز 28 ستمبر سے شروع ہوں گی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے بھر میں 21 ستمبر سے دوسرے مرحلے میں اسکول کھولنے کا فیصلہ 28 ستمبر تک مو¿خر کیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -