آصف زرداری آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہو ں گے کیونکہ ۔۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آصف زرداری نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج پیشی سے معذرت کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آج آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی جس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ وکیل کا کہناتھا کہ گزشتہ شام درخواست ضمانت مقرر ہونے کا پیغام موصول ہوا۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ آصف زرداری کو آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ۔