سپریم کورٹ میں خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی 

سپریم کورٹ میں خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی 
سپریم کورٹ میں خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس دوران خورشید شاہ کے وکیل نے استدعا کی کہ مقدمہ اسی ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رواں ہفتے سماعت ممکن نہیں ، آئندہ ہفتے کئی بینچ کوئٹہ میں ہوں گے ، فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدالت آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کرے ، اہم مقدمات کی پیروی کررہاہوں،پیش ہونالازمی ہوتا ہے۔ عدالت نے خورشید شاہ اور ان کے بیٹے فرخ شاہ کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ خورشید شاہ ایک سال سے جیل میں ہیں ،کیس 12 جائیدادوں اور 3 بینک اکاﺅنٹس سے متعلق ہے ۔ نیب پراسیکیوٹر سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے میں 9 ملزمان کو ضمانتیں ملیں ، ضمانتوں کیخلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں انہیں سنا جائے ۔ عدالت نے 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب کی اپیلیں مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

مزید :

قومی -