اوباش شخص کو خاتون پولیو ورکر کو ہراساں کرنا مہنگا پڑگیا،گنجا کرکے پولیس کے حوالے

اوباش شخص کو خاتون پولیو ورکر کو ہراساں کرنا مہنگا پڑگیا،گنجا کرکے پولیس کے ...
اوباش شخص کو خاتون پولیو ورکر کو ہراساں کرنا مہنگا پڑگیا،گنجا کرکے پولیس کے حوالے
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

راولپنڈی(ویب ڈیسک) خاتون پولیو ورکر سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے شخص کا سر مونڈھ کر شہریوں نے پولیس والوں کے حوالے کردیا۔ پولیو ورکر کا کہنا ہے کہ وہ تھانہ جاتلی کے علاقے میں ڈیوٹی پر تھی کہ رکشہ ڈرائیور عرفان عرف فانی نے نازیبا الفاظ کہے اور زدوکوب کرنے کی کوشش کی۔ خاتون پولیو ورکر کو سرعام کھینچتے اور مارتے دیکھ کر راہ گیروں و اہلیان علاقہ نے ملزم کو قابو کرلیا۔

اہلیان علاقہ نے خاتون کو زدوکوب اور ہراساں کرنے والے ملزم کو قابو کرلیا اور گنجا کرکے مونچھیں بھی کاٹ دیں۔ شہریوں ںے خوب درگت بنانے کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پولیو ورکر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -