بھارت میں 11 پاکستانی ہندوئوں کے قتل عام اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان ہندو کونسل کا بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کے لیے قافلہ روانہ

بھارت میں 11 پاکستانی ہندوئوں کے قتل عام اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان ...
بھارت میں 11 پاکستانی ہندوئوں کے قتل عام اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان ہندو کونسل کا بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کے لیے قافلہ روانہ

  

عمرکوٹ(رپورٹ/ سید ریحان شبیر  ) پاکستان ہندو کونسل کے تحت رات گئے عمرکوٹ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع سے بھارت میں 11 پاکستانی ہندوئوں کے قتل عام اور بھارتی جارحیت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے بھارتی سفارتخانے کی جانب قافلہ روانہ۔ 

تقریباً  ایک ماہ قبل بھارت کےشہر جودھپور میں پاکستان سے جانےوالے بھیل قبیلے کے 11 ہندو یاتریوں کو بےگناہ قتل کردیا   گیا تھا جس کا  کوئی مقدمہ  درج نہیں کیا گیا. حکومت پاکستان کو بھارت نےکسی بھی سطح پرکوئی معلومات نہیں دیں اور نہ  ہی تحقیقات وغیرہ کےمتعلق کوئی آگاہی دی ، جس کےبعد سندھ بھر میں گذشتہ کئی روزسے مختلف ہندو تنظیموں کی جانب سےاحتجاجی مظاہروں  کاسلسلہ جاری ہے ۔ گذشتہ رات گئے اسلام آبادمیں احتجاج ریکارڈ کرانےکےلیے عمرکوٹ سمیت تھرپارکر ،سانگھڑ ،میرپورخاص، جیک آباد،نواب شاہ،سکھر،سجاول،ٹنڈہ الہیار وغیرہ سےقافلے چل  پڑےہیں جہاں وہ بھارتی حکومت  مودی سرکار کےخلاف اپنا  احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور عالمی دنیاکےسامنے بھارت کا   مکروہ چہرہ بےنقاب کریں گے۔

اسلام آباد کےلیےپورے ملک سے سینکڑوں بسوں پر مشتمل قافلے اسلام آباد  بھارتی سفارتخانے کیلئے رات گئے روانہ ہوگئے۔ ہندو برادری کی جانب سے بھارتی سفارت خانے کےسامنے بھرہور احتجاج کیا جائے گا ، میڈیا سے بات کرتےہوئےہندو نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہم بین الااقوامی دنیاکےسامنے بھارت کا اصلی مکروہ  چہرہ دنیا کےسامنے لائیں گے۔ پریس کلب عمرکوٹ کےسامنے بھیل کمیونٹی کےرہنماایڈووکیٹ بھگوان داس،ایڈووکیٹ بابومل بھیل،تاروہیمرانی وغیرہ نے میڈیاسےبات کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ قبل بھارت کےشہرجودھپورمیں میں    بھارت کےریاستی ادروں اور بھارتی دہشتگردوں نے انسانیت کی تذلیل کرتے ہوئے بے گناہ بھیل قبیلے کے 11 انسانوں کو قتل کیا گیا اورنہ ہی بھارت میں اس  واقعے کی  ایف آئی آر  درج کی گئی، نہ ہی پاکستان کوکوئی آگاہی تحقیقات سے آگاہ کیا گیا ۔

بھیل برادری کےلوگوں کاکہناتھاکہ ہمارے 11 بے گناہ افراد کو بے دردی سے بھارت میں قتل کیا گیا جس میں بچےاور  خواتین  شامل تھیں۔ اسلام آباد میں ہم بھارتی اور اقوام متحدہ کےسفارتخانے کےسامنے احتجاج اور دھرنا دےکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور دنیا کےسامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بےنقاب کیا جائے گا بھارت اور مودی سرکار کو اس ظم و بربریت کا حساب دینا ہوگا ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -