پانچ مرلے کے گھر والوں کیلئے پریشان کن خبر، پنجاب حکومت نے موجیں ختم کرنے کی ٹھان لی 

پانچ مرلے کے گھر والوں کیلئے پریشان کن خبر، پنجاب حکومت نے موجیں ختم کرنے کی ...
پانچ مرلے کے گھر والوں کیلئے پریشان کن خبر، پنجاب حکومت نے موجیں ختم کرنے کی ٹھان لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پانچ مرلے کے گھر والوں نے بہت موج کر لی اب قیمت کے مطابق ٹیکس بھی دینا پڑے گا ، پنجاب حکومت نے پانچ مرلے کے گھر کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے پر غور شروع کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کی رپورٹ  کے مطابق محکمہ خزانہ نے تجویز پیش کی ہے کہ میونسپل سروسز پر ٹیکس کو پراپرٹی ٹیکس کے ساتھ منسلک کیا جائے ، واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کی سروسز میں بہتری لانے سے زمین کی قدر بھی بہتر ہو گی ۔ پانچ مرلے کے گھر والے بھی اب ٹیکس نیٹ میں آئیں گے ، پنجاب حکومت نے اس پر غور شروع کر دیاہے ۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل یہ خبر بھی نجی ٹی وی جیونیوز کی جانب سے دی گئی تھی کہمالی خسارے کا شکار فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی اور کوڑا اٹھانے کے لیے 8 کروڑ روپے ماہانہ خرچ کرنا پڑتے ہیں لیکن کمپنی کی آمدن صفر ہے۔اب ایف ڈبلیو ایم سی شہریوں سے ماہانہ 50 سے 400 روپے تک بلز کی صورت میں وصول کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے جس پر عملدآمد کے لیے حکومت پنجاب کی منظوری کا انتظار ہے۔

 یہ یوزر چارجز ہیں جو کمپنی اپنی خدمات کے سلسلے میں لوگوں سے وصول کرے گی جب کہ اس کا تعین نہیں ہو سکا کہ کتنے یوزر چارجز ہوں گے اور موڈ آف کلیکشن کیا ہو گا، یہ ابھی حکومت طے کرے گی۔اس ضمن میں شہریوں کا کہنا ہے کہ اب یہ ایک نیا اور بل بم پھٹنے کے لیے تیار ہے جو سرا سر زیادتی ہے، صفائی کے بدلے ماہانہ بل وصول کرنے سے ان پر اضافی بوجھ پڑے گا، ویسٹ میجمنٹ کپمنی کو چاہیے کہ ہمارے اوپر رحم کریں اور بل لگا کر نہ بھجیں۔فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کو امید ہے کہ ماہانہ بلز کی آمدن سے شہر میں صفائی کے انتطامات میں مزید بہتری آسکے گی۔

مزید :

قومی -