ایک مرتبہ پھر سے بجلی کتنی مہنگی ہونے کا امکان ہے , عوام کیلئے پریشان کن خبر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی شہریوں کیلئے پریشان کن خبر ہے کیونکہ ایک مرتبہ پھر سے 98 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کیے جانے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا ، سی پی پی اے کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپراکو جمع کروا دی گئی ہے ، نیپرا درخواست پر 30 ستمبر کو فیصلہ کرے گا ۔