کورونا پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے والے فیصل اقبال اور اسسٹنٹ کوچ وسیم حیدر کے بھی کورونا ٹیسٹ ہو گئے، نتیجہ کیا نکلا؟
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے بلوچستان فرسٹ الیون کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال اور اسسٹنٹ کوچ وسیم حیدر کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس بھی منفی آ گئی ہیں۔
تفصیلاتبلوچستان فرسٹ الیون کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال اور اسسٹنٹ کوچ وسیم حیدر کورونا پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی وجہ سے قرنطینہ میں تھے اور اس دوران دونوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے، انہیں بدھ کو سفر کرنے اور ملتان میں اپنی ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ دونوں نے پی سی بی کی جانب سے نیشنل ٹی 20 کپ کیلئے وضع کردہ کورونا پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی تھی جس پر انہیں قرنطینہ اختیار کرنے کا حکم دیا گیا تھا جبکہ دیگر کھلاڑیوں اور عملے کے افراد کے کورونا ٹیسٹ کر لئے گئے تھے جو منفی آئے تھے اور اب ہیڈ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس بھی منفی آ گئی ہیں۔