آئی پی ایل میں صرف 2 گیندوں پر 27 رنز بن گئے مگر کیسے؟ حیران کن تفصیلات بھی سامنے آ گئیں

آئی پی ایل میں صرف 2 گیندوں پر 27 رنز بن گئے مگر کیسے؟ حیران کن تفصیلات بھی ...
آئی پی ایل میں صرف 2 گیندوں پر 27 رنز بن گئے مگر کیسے؟ حیران کن تفصیلات بھی سامنے آ گئیں
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں چنئی سپرکنگز کے لونگی نگیڈی نے صرف 2 قانونی گیندوں کے دوران 27 رنز دیدیئے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل میں راجستھان رائلز (آر آر) اور چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سی ایس کے کی نمائندگی کرنے والے لونگی نگیڈی نے صرف 2 قانونی بالز کے دوران 27 رنز دیدئیے اور ان کا سامنا کرنے والے جوفرا آرچر نے خوب داد وصول کی۔ 

لونگی نگیڈی کے آخری اوور کی ابتدائی 2 گیندوں پر راجستھان رائلز کی نمائندگی کرنے والے انگلش کھلاڑی جوفرا آرچر نے 2 چھکے جڑے، اگلی گیند کو امپائر نے نو بال قرار دیا جس کا ایک سکور تو ملا ہی مگر آرچر نے اس پر بھی چھکا جڑا، اگلی فری ہٹ پھر نوبال تھی جس پر انگلش کرکٹر نے ایک اور چھکا مارا اور یوں اس گیند پر بھی 7 رنز بنے۔

اس صورتحال کے باعث شدید دباﺅ کا شکار ہونے والے لونگی نگیڈی کی اگلی گیند وائیڈ ہوئی تو اس پر بھی ایک سکور ملا اور یوں 2 قانونی گیندوں پر 27 رنز بنے جبکہ آخری 3 گیندوں پر سنگلز کی وجہ سے نگیڈی نے مجموعی طور پر 30 رنز دئیے۔ 

مزید :

کھیل -