سیکنڈ الیون ٹی 20 ٹورنامنٹ کے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے یا صرف دن کی روشنی میں کھیلے جائیں گے؟ فیصلہ ہو گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فلڈ لائٹس سہولت کے باوجود سیکنڈ الیون ٹی 20 ٹورنامنٹ کے میچز دن کی روشنی میں ہی کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر سے شیڈول سیکنڈ الیون نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے میچز کا انعقاد لاہور میں ہونا ہے جہاں فلڈ لائٹس کی سہولت کے باوجود یہ میچز دن کی روشنی میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلا میچ صبح 9 بجے اور دوسرا دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوا کرے گا، 6 صوبائی ٹیموں کے پریکٹس سیشینز کا آج سے آغاز ہورہاہے۔ ہائی پرفارمنس سینٹر کے ثقلین مشتاق اور گرانٹ بریڈ برن کوچز کو آج کوویڈ ایس او پیز پر بریفنگ بھی دیں گے۔