”فٹ بال میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں موجود تماشائی خاموش بیٹھیں“ نیدرلینڈز کے وزیراعظم نے یہ سخت تنبیہ کیوں جاری کی؟

”فٹ بال میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں موجود تماشائی خاموش بیٹھیں“ نیدرلینڈز ...
”فٹ بال میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں موجود تماشائی خاموش بیٹھیں“ نیدرلینڈز کے وزیراعظم نے یہ سخت تنبیہ کیوں جاری کی؟
کیپشن:    سورس:   Twitter/@MinPres

  

ایمسٹرڈیم (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیدر لینڈز کے وزیراعظم نے فٹ بال دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں آنے والے تماشائیوں کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر خاموش رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈز کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فٹ بال دیکھنے کیلئے آنے والے تماشائیوں کا گانا اور چیخنا چلانا کورونا وائرس کو روکنے کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ ڈچ وزیراعظم نے تماشائیوں کو ہدایت کی ہے کہ جب آپ سٹیڈیم میں بیٹھیں تو خاموش رہیں اور چیخیں نہیں، چیخنا چلانا بے وقوفی ہے جس سے ہم اس وائرس پر قابو نہیں پاسکتے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فٹ بال سٹیڈیم آنے والے تماشائیوں نے اپنے آپ پر قابو نہ رکھا تو سٹیڈیم دوبارہ بند کر دئیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ایمسٹرڈیم میں تماشائیوں کیلئے سٹیڈیم احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھول دئیے تھے۔

مزید :

کھیل -