جونیئر ایشیاءکپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا ہے جس میں 25 سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فزیکل فٹنس ٹریننگ کیمپ آرمی فزیکل فٹنس سکول ٹوبی کیمپ ایبٹ آباد میں منعقد کیا گیا ہے جس میں ارباز احمد، سمیع اللہ خان، عثمان بشیر، محمد عثمان، ریحان بٹ، احتشام اسلم، معین شکیل، عقیل احمد، رضوان اسامہ، آصف حنیف ، محب اللہ، محمد عبداللہ اور حسنین بابر حصہ لے رہے ہیں۔
ہاکی پلیئر قیصر ،عبدالباسط ، رومان خان ،غضنفر علی ، حماد انجم ، محسن خان، زین اعجاز ،علی عزیز،عدیل ، مرتضیٰ یعقوب، محمد فہد، افراز، عبدالمنان، عمیر ستار، ارشد لیاقت، وقار علی، رانا وحید، محمد بلاول، تقی الحسن، شاہ زیب خان اور حماد ایاز بھی تربیتی کیمپ میں شریک ہیں اور تمام کھلاڑی کوچ دانش کلیم کو رپورٹ کریں گے۔
دوسری جانب قومی جونیئر گول کیپرز کا فزیکل فٹنس اینڈ ٹریننگ کیمپ جمعہ کے روز سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں لگایا جائے گا۔