”ہمارے لئے بہت مشکل تھا“ شاہین آفریدی نے وہ بات کہہ دی جو قومی ٹیم کا ہر کھلاڑی کہنا چاہتا ہے

”ہمارے لئے بہت مشکل تھا“ شاہین آفریدی نے وہ بات کہہ دی جو قومی ٹیم کا ہر ...
”ہمارے لئے بہت مشکل تھا“ شاہین آفریدی نے وہ بات کہہ دی جو قومی ٹیم کا ہر کھلاڑی کہنا چاہتا ہے
سورس: Twitterۃ@iShaheenAfridi

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بائیو سیکیور ببل میں رہنا مشکل تھا مگر تمام کھلاڑی ایک فیملی کی طرح رہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ میں اچھی پرفارمنس رہی، ڈومیسٹک میں پرفارمنس کام آئے گی اسی ردھم کو برقرار رکھوں گا، تینوں فارمیٹ کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں اور اس مقصد کے حصول کیلئے اپنی فٹنس پر بھرپور کام کروں گا۔
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کے بغیر کھیلنا مشکل تھا اور موجودہ حالات میں کھیلنا ویسے ہی الگ تجربہ ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل تو ہوتی ہے لیکن تمام کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے دوران ایک فیملی کی طرح رہے اور ایک دوسرے کا خیال رکھتے رہے۔
انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ شروع ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بھی کاﺅنٹی کی طرح کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں، میں نے تینوں فارمیٹ پر فوکس کرنا ہے اور جہاں موقع ملے اچھا کھیلنا ہے۔ ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ پر یکساں فوکس اس وقت ترجیح ہے، ملک کیلئے کھیل رہے ہیں اور جو بھی صورتحال ہو ہمیں اس کے مطابق رہنا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کے باقی میچز ہونا خوش آئند ہے، کوشش ہو گی لاہور قلندرز فائنل میں پہنچے اور جیتے، خواہش ہے کہ جہاں پی ایس ایل چھوڑی وہیں سے شروع کریں۔

مزید :

کھیل -