مریم نواز کو اپنے ہی گارڈ کا زور دار مکا لگ گیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مریم نوازشریف آج صبح ایون فیلڈ ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوئیں , اس موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد وہاں موجود تھی جن میں سے گزر کر ہی وہ عدالت پہنچیں اور واپس بھی گئیں تاہم اس دوران لوگوں کے مجمعے سے گزرتے ہوئے ان کے ساتھ نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا اور انہیں کندھے پر اپنے ہی گارڈ کا زور دار مکا لگ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے آسمانی رنگ کا لباس پہن رکھا ہے جبکہ ان کے ارد گرد لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے،گارڈز مسلسل لوگوں کو مریم نواز سے دور رکھنے کیلئے کوششیں کرتے رہے جبکہ کیپٹن صفدر بھی اسی کام میں مصروف عمل تھے تاکہ مریم کو وہاں سے باحفاظت نکال سکیں ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ مریم نواز کا گارڈ کارکنوں کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کر رہاہے اوراس دوران وہ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کارکن کو اپنی کہنی مار کر پیچھے ہٹانے لگتے ہیں لیکن ان کا نشانہ چونک جاتا ہے اور ساتھ ہی کھڑی مریم نواز کو لگ جاتی ہے جس کے باعث وہ چیخ اٹھیں اور انہوں نے اپنا دائیاں کندھا پکڑ لیا ۔ مریم نواز کی آواز سن کر قریب ہی موجود کیپٹن صفدر تیزی سے اپنی اہلیہ کی جانب آتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ کیا ہواہے جس پر مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ” اس نے مجھے مارا ہے شکور صاحب نے “ ۔ کیپٹن صفدر مریم کی بات سن کر غصے میں آ گئے ۔ شکور نوازشریف کے محافظوں کے انچارج ہیں تاہم یہ سب غیر ارادی طور پر ہوتا دکھائی دیا ۔
ویڈیو دیکھیں:
Exclusive: Maryam Nawaz Hit by Her Personal Security Guard. @MaryamNSharif#MaryamPulseOfDemocracy pic.twitter.com/p8062BqeV0
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) September 23, 2020