”موقع ملا تو وہی کروں گا جو کرتا تھا“ شرجیل خان نے ایسی بات کہہ دی جو ہر سابق کرکٹر کہتا ہے

”موقع ملا تو وہی کروں گا جو کرتا تھا“ شرجیل خان نے ایسی بات کہہ دی جو ہر سابق ...
”موقع ملا تو وہی کروں گا جو کرتا تھا“ شرجیل خان نے ایسی بات کہہ دی جو ہر سابق کرکٹر کہتا ہے
کیپشن:    سورس:   Twitter/@SharjeelLeo14

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کا موقع ملا تو پہلے کی طرح جارحانہ کرکٹ ہی کھیلوں گا۔ 

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل خان نے کہا کہ تین سال کرکٹ سے دور رہنا میرے لئے بہت مشکل تھا تاہم پابندی کے دوران بھی اپنے آپ کو متحرک رکھتے ہوئے فٹنس برقرار رکھی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ ہدف ضرور ہے لیکن ابھی ٹارگٹ نیشنل ٹی 20 کپ ہے جس میں اچھی کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں کم بیک کروں گا۔ 

واضح رہے کہ شرجیل خان پر پی ایس ایل سیزن 2 کے دوران سپاٹ فکسنگ الزام میں 5 سال پابندی لگی تھی اور سزا پوری کرنے کے بعد وہ ڈومیسٹک سیزن میں حصہ لینے جا رہے ہیں۔ 

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر، آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی اور وسیم اکرم سمیت متعدد سابق کرکٹرز بھی اس پر بات زور دیتے ہیں کہ پاکستان کو جارحانہ کرکٹ کھیلنی چاہئے۔ 

مزید :

کھیل -