کراچی میں لڑکی کے مبینہ اغواءاور زیادتی کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ آ گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے کلفٹن میں لڑکی کے ساتھ اغواءکے بعد مبینہ زیادتی کے معاملے پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اب میڈیکل رپورٹ بھی آ گئی ہے جس میں زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ میڈیکل رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ، رپورٹ کے مطابق لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی نہیں پائے گئے ہیں لیکن ہم نے متاثرہ لڑکی کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کر لیے ہیں ، ملزمان کی گرفتاری کے بعد ڈی این اے لیے جائیں گے ۔