ہمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، فلیکس اوزیریاسم اور اوگوہمبرٹ نے کامیابی حاصل کر لی

ہمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، فلیکس اوزیریاسم اور اوگوہمبرٹ نے کامیابی حاصل کر ...
ہمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، فلیکس اوزیریاسم اور اوگوہمبرٹ نے کامیابی حاصل کر لی
کیپشن:    سورس:   Twitter/@felixtennis

  

برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فلیکس اوزیریا سم نے لورینزو سونیگو کو شکست دیدی جبکہ ٹاپ سیڈ ڈیینل میدودیو کو اوگو ہمبرٹ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں جاری ہمبرگ اوپن میں اوگو ہمبرٹ نے ڈینیل میدودیو کو شکست دیدی ، کلے کورٹ میں ہونے والے میچ میں ٹاپ سیڈ ڈینیل میدودیو کو میچ کے شروعات میں ہی مشکلات کا سامنا رہا اور وہ خود کو سنبھال نہیں پائے اور ہمبرٹ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ہمبرٹ نے 4-6 اور 3-6 سے میچ جیت لیا۔ 

دوسری جانب ورلڈ نمبر 21 کینیڈ اکے فلیکس اوزیریا سم اگلے مرحلے میں پہنچ گئے جنہوں نے اٹلی کے لورینزو سونیگو کو 2-6 اور 6-7 سے شکست دی۔ فیبیو فوگ نینی نے وائلڈ کارڈ پر آنے والے کھلاڑی فلپ کوہل شریبرکو سخت مقابلے کے بعد 6-7، 4-6 اور 5-7 سے شکست دی۔ 

مزید :

کھیل -