عمران خان نے سیٹزن پورٹل کے بعد شہریوں کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی ، حکم جاری کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی اداروں کے شکایات سیل کو سیٹزن پورٹل کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے اور اس حوالے سے ون ونڈو کمپلینٹ سسٹم کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ، وفاقی وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ عمران خان نے تمام کمپلینٹ سیلز کا مرکزی نظام بنانے کی ہدایت کر دی ہے جس کے تحت وفاقی وزارتوں کے 33 شکایات سیل منسلک کیے جائیں گے ۔ عمران خان نے ون ونڈو آپریشن پر 60 روز میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
وزیراعظم آفس کا کہناتھا کہ اقدام سے شکایت درج کروانے کا نظام مزید مستحکم ہوگا ، مختلف وفاقی اداروں میں کمپلینٹ سیلزکام کررہے ہیں، مربوط روابط پرمشتمل یونیورسل شکایتی نظام کی ضرورت ہے،شہریوں کی ہرقسم کی شکایات میرٹ پرحل کی جائیں گی۔