نیشنل فٹ بال لیگ میں ماسک صحیح طرح نہ پہننے پر کھلاڑیوں اور کوچز کو کتنے جرمانے کئے گئے؟ حیران کن خبر آ گئی

نیشنل فٹ بال لیگ میں ماسک صحیح طرح نہ پہننے پر کھلاڑیوں اور کوچز کو کتنے ...
نیشنل فٹ بال لیگ میں ماسک صحیح طرح نہ پہننے پر کھلاڑیوں اور کوچز کو کتنے جرمانے کئے گئے؟ حیران کن خبر آ گئی
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل فٹ بال لیگ (این ایف ایل) میں ماسک کو صحیح طریقے سے نہ پہننے پر فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور کوچز پر بھاری جرمانے عائد کر دئیے۔ 

تفصیلات کے مطابق این ایف ایل کا کہنا ہے کہ کھیل کے دوران ماسک کو ٹھیک طریقے سے نہ پہننے پر 5 ٹیموں پر 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر جرمانہ کیا ہے جبکہ ہیڈ کوچز پر اضافی ایک لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

این ایف ایل کے مطابق بنچ ایریا میں بیٹھنے والے تمام کوچز، سٹاف اور سائیڈ لائن پر موجود تمام کھلاڑیوں کو کھیل کے دوران ماسک پہن کر بیٹھنا لازم ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل فٹ بال لیگ کووڈ سے بچاﺅ کی تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس ماہ شروع کی گئی ہے۔ 

مزید :

کھیل -