نوازشریف کے وارنٹس کی کاونٹی کورٹ کے ذریعے تعمیل کی رپورٹ طلب ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت 30 ستمبر تک ملتوی 

نوازشریف کے وارنٹس کی کاونٹی کورٹ کے ذریعے تعمیل کی رپورٹ طلب ، اسلام آباد ...
نوازشریف کے وارنٹس کی کاونٹی کورٹ کے ذریعے تعمیل کی رپورٹ طلب ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت 30 ستمبر تک ملتوی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل پر سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے وارنٹس کی کاو¿نٹی کورٹ کے ذریعے تعمیل اور قونصل اتاشی کی ذاتی حیثیت میں وارنٹس تعمیل کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کاو¿نٹی کورٹ سے وارنٹ کی تعمیل کاکیابنا؟۔ اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ نوازشریف کے بیٹے کے سیکریٹری نے ہائی کمیشن سے رابطہ کیا، سیکریٹری کے مطابق نوازشریف وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے تیا ر ہیں ، پاکستانی ہائی کمیشن کاافسرآج نوازشریف کی رہائشگاہ جائےگا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل پر سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے وارنٹس کی کاو¿نٹی کورٹ کے ذریعے تعمیل اور قونصل اتاشی کی ذاتی حیثیت میں وارنٹس تعمیل کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔

مزید :

قومی -