سرجانی ٹاﺅن میں بیوہ خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی 

سرجانی ٹاﺅن میں بیوہ خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی 
سرجانی ٹاﺅن میں بیوہ خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے سرجانی ٹاﺅن میں بھی مبینہ طور پر بیوہ خاتون کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں مبینہ طور پر بیوہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے اسٹیٹ ایجنٹ اور اس کے ساتھی پر زیادتی کا الزام لگایا ہے، خاتون کا میڈیکل کرالیا گیا ہے جس کی رپورٹ ملنے کے بعد ہی زیادتی کی تصدیق ہوسکے گی۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ کرائے کے مکان میں رہتی ہیں اور فیکٹری میں کام کرتی ہیں، پلاٹ کی معلومات کیلئے اسٹیٹ ایجنٹ کے دفتر گئی تھیں جہاں ایجنٹ سمیت 2 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ روکنے پر بازو پر چوٹ لگی اور کپڑے بھی پھٹ گئے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -