شیخ رشید آرمی چیف سے ملاقات کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے وزیر ریلوے کی موجودگی میں کسی بھی اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا

شیخ رشید آرمی چیف سے ملاقات کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے ...
شیخ رشید آرمی چیف سے ملاقات کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے وزیر ریلوے کی موجودگی میں کسی بھی اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہاہے شیخ رشید قومی سلامتی پر آرمی چیف سے ملاقات کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے،آئندہ شیخ رشید کسی اجلاس میں ہوئے تو میں شرکت نہیں کروں گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بند کمرے کے اجلاس کی باتیں باہرنہیں لائی جاتیں، اجلاس میں ایک لفظ بھی نہ بولنے والے ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا قومی سلامتی پر ہم متحدہ ہیں، کشمیر اور قومی سلامتی پر ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیااور آئندہ بھی دیتے رہیں گے، قومی سلامتی پر اجلاس میں وزیراعظم شریک نہیں ہوئے تھے جو افسوسناک بات ہے،اگر وزیراعظم قومی سلامتی پر کام نہیں کرسکتے تو وہ کسی اور کو موقع دے دیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیرریلوے شیخ رشید نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ،وہ جس کا بھی ترجمان ہے ، اسے چپ کرائیں،آرمی چیف کی طرف سے کسی خاص ترمیم کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ، اگر آئندہ شیخ رشید کسی اجلاس میں ہوئے تو میں شرکت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شفاف الیکشن کرائے جائیں ،آرمی چیف بھی گلگت بلتستان میں شفاف الیکشن کے خواہاں ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں ہونے والے الیکشن کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان بھی کردیاہے ۔ خیال رہے کہ گلگت بلتستا ن میں عام انتخابات 15نومبر 2020کو ہوں گے۔

مزید :

قومی -