بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا سیکرٹری بنانے پر شہریوں کو غصہ چڑھ گیا، انٹرنیٹ پر ایسے ایسے لطیفے بنا ڈالے کہ ہنسی نہ رُکے

بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا سیکرٹری بنانے پر ...
بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا سیکرٹری بنانے پر شہریوں کو غصہ چڑھ گیا، انٹرنیٹ پر ایسے ایسے لطیفے بنا ڈالے کہ ہنسی نہ رُکے
کیپشن:    سورس:   Instagram/amitshahofficial

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق صدر اور بھارت کے وزیرداخلہ امیت شاہ گزشتہ سال اس وقت لوگوں کی تنقید کی زد میں آئے جب انہوں نے اپنے بیٹے جے شاہ کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا سیکرٹری لگوا دیا۔ اس وقت انٹرنیٹ پر بہت غلغلہ رہا اور بھارتی شہری امیت شاہ کو اقرباءپروری کا طعنہ دیتے ہوئے مودی سرکار کو ’امیت سلطنت‘ قرار دیتے رہے۔ اب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کا 13واں ایڈیشن شروع ہونے پر امیت شاہ اور ان کے 32سالہ بیٹے جے شاہ کو ایک بار پھر تنقیدکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر اس بار یہ تنقید سے زیادہ تمسخر ہے جو جے شاہ کا اڑایا جا رہا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق آئی پی ایل کے ہر میچ میں کیمرا مین آئی پی ایل ٹرافی کے ساتھ گیلری میں بیٹھے جے شاہ کو باربار دکھارہے ہیں جس پر بھارتی انٹرنیٹ صارفین اس پر فقرے چست کر رہے ہیں اور میمز پوسٹ کر رہے ہیں۔

عابد میر ماگامی نامی شخص نے ٹی وی سکرین کی تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے جس میں میچ کے دوران جے شاہ کو دکھایا جا رہا ہوتا ہے۔ اس پر عابد میر لکھتے ہیں کہ ”آپ اسے اقرباءپروری کہیں گے یا ’شاہ سلطنت‘ ؟“وشوا نگھم نامی ایک ٹوئٹر صارف نے گزشتہ سیزنز کے آئی پی ایل میچوں میں کیمرا مینوں کی طرف سے دکھائی جانے والے خوبصورت لڑکیوں کے ساتھ جے شاہ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”وہ دن بہت یاد آ رہے ہیں جب کیمرا مین خوبصورت لڑکیوں پر توجہ مرکوز کرتے اور انہیں دکھاتے تھے۔ اب تو کیمرا مینوں کی توجہ صرف جے شاہ کی طرف ہے۔“باہوبلی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ”8ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کتنی جدوجہد کریں گی تاکہ اس ٹرافی کے ساتھ چندمنٹ گزار سکیں لیکن جے شاہ کچھ بھی کیے بغیر 2ماہ اس ٹرافی کے ساتھ گزار رہے ہیں۔“ویویک چوبے نامی ایک صارف نے جے شاہ کی دو مختلف قسم کی تصاویر پوسٹ کیں جن میں سے ایک قسم کی تصویر میں جے شاہ کے بال کم ہوتے ہیں۔ اس ٹویٹ میں ویویک چوبے لکھتے ہیں کہ ”اقرباءپروری کی نئی مثال بننے والے جے شاہ وِگ پہنتے ہیں۔ جس کو یہ بات معلوم نہیں تھی وہ میری ٹویٹ کو ’ری ٹویٹ‘ کرے۔“

مزید :

بین الاقوامی -