سگریٹ چھوڑنے اور ورزش کرنے سے کیا واقعی انسان کی عمر لمبی ہوجاتی ہے؟ سائنس نے جواب دے دیا

سگریٹ چھوڑنے اور ورزش کرنے سے کیا واقعی انسان کی عمر لمبی ہوجاتی ہے؟ سائنس نے ...
سگریٹ چھوڑنے اور ورزش کرنے سے کیا واقعی انسان کی عمر لمبی ہوجاتی ہے؟ سائنس نے جواب دے دیا
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اچھی یا بری عادات انسان کی اخلاقی حالت کا پتہ دیتی ہیں تاہم اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ہماری عادات کے ہماری صحت اور زندگی کی طوالت پر پڑنے والے ایسے اثرات کاانکشاف کر دیا ہے کہ سنتے ہی لوگ اپنی بری عادات ترک کر دیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق 4لاکھ 80ہزار لوگوں پر کی جانے والی اس تحقیق کے نتائج میں لیسیسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو لوگ اچھی عادات کے مالک ہوتے ہیں ان کی زندگی بری عادات کے حامل لوگوں کی نسبت 8سال طویل ہوتی ہے اور ان کی صحت بھی ان کی نسبت کئی گنا زیادہ بہتر رہتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”صرف سگریٹ نوشی سے گریز کرنا اور باقاعدگی سے ورزش کرنا ہی دو ایسی عادات ہیں جو انسانی زندگی کی طوالت اور صحت مندی پر جادوئی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر یوگنی چداسما کا کہان تھا کہ ”سگریٹ نوشی نہ کرنے اور ورزش باقاعدگی سے کرنے والے لوگ دوسروں کی نسبت زیادہ طویل اور صحت مند زندگی گزارتے ہیں خواہ انہیں کوئی دائمی بیماری ہی کیوں نہ لاحق ہو۔سگریٹ نوشی کرنا اور ورزش نہ کرنا انسان کی ذہنی و جسمانی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور ایسے لوگ زندگی میں کئی طرح کے عارضوں میں مبتلا رہتے ہیں اور ان کی عمر بھی کم ہوتی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -تعلیم و صحت -