لبنان ایک اور دھماکے سے لرز اُٹھا

لبنان ایک اور دھماکے سے لرز اُٹھا
لبنان ایک اور دھماکے سے لرز اُٹھا
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں چند ہفتے قبل ہونے والے ہولناک دھماکے نے پورے شہر کو تباہی سے دوچار کر دیا تھا۔ اب چند ہفتوں بعد ہی وہاں ایک اور خوفناک دھماکہ ہو گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ دھماکہ بیروت سے 30میل کے فاصلے پر واقع گاﺅں العین قینا میں ہوا ہے۔ اس گاﺅں میں لبنان کی جنگجو تنظیم حزب اللہ کا ایک اسلحہ ڈپو تھا جہاں دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔ 

بتایا گیا ہے کہ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے اس ڈپو میں آگ لگی اور دھماکہ ہو گیا۔ گزشتہ دھماکے کی طرح اس دھماکے کی ویڈیوز بھی انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں جن میں سیاہ دھوئیں کے بادل آسمان میں بلند ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ ہوتے ہی حزب اللہ کے جنگجوﺅں نے اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس دھماکے میں کتنے لوگ زخمی یا کتنی اموات ہوئی ہیں۔ حزب اللہ کی طرف سے بھی ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ دھماکے میں 200لوگ موت کے گھاٹ اتر گئے تھے اور سینکڑوں عمارات تباہ ہو گئی تھیں۔

مزید :

بین الاقوامی -