بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی، 2 جوان شہید

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی، 2 جوان شہید
بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی، 2 جوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے دیوا سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ۔ بھارتی فوج نے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی نورالحسن اور سپاہی وسیم علی شہید ہوگئے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور ان کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کو نہ صرف بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا بلکہ ان کی توپیں بھی خاموش ہوگئیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے رواں برس اب تک اہل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی 2 ہزار 333 بار خلاف ورزی کی جاچکی ہے۔