سائنسدانوں نے دوپہر کو قیلولہ کرنے کا ایسا فائدہ بتادیا کہ آپ بھی عش عش کر اُٹھیں گے

سائنسدانوں نے دوپہر کو قیلولہ کرنے کا ایسا فائدہ بتادیا کہ آپ بھی عش عش کر ...
سائنسدانوں نے دوپہر کو قیلولہ کرنے کا ایسا فائدہ بتادیا کہ آپ بھی عش عش کر اُٹھیں گے
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) سہ پہر کے وقت قیلولہ کرنا بھی سنت نبویﷺ ہے اور اب جدید سائنس نے بھی اس کا ایک ایسا حیران کن فائدہ بتادیا ہے کہ سن کر آپ اس سنت نبوی ﷺ پر بے ساختہ سبحان اللہ پکار اٹھیں گے۔ ویب سائٹalternativemedicine.com کے مطابق چینی سائنسدانوں نے اس تحقیق میں بتایا ہے کہ سہ پہر کے وقت ایک گھنٹے کی نیند لینے سے انسان کے شعور میں اضافہ ہوتا ہے، اس کا دماغ صحت مند رہتا ہے اور یادداشت تیز ہوتی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 3ہزار سے زائد شہریوں کی خوراک اور سہ پہر کے وقت قیلولے کی عادت کا جائزہ لیا اور ان کی دماغی صحت کے ساتھ اس کا موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ ان شہریوں کی عمریں اوسطاً 65سال تھیں۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ جو لوگ سہ پہر کے وقت قیلولہ کرنے عادی تھے ان کی دماغی صحت اور یادداشت دوسروں کی نسبت کئی گنا زیادہ تیز تھی۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جن ژن لی کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں شامل 60فیصد لوگ سہ پہر کے کھانے کے بعد سونے کے عادی تھے۔ یہ لوگ 30سے 90منٹ کی نیند لیتے تھے۔ ان میں سے اکثریت اوسطاً63منٹ سوتی تھی اور یہی وہ لوگ تھے جن کے دماغ اس عمر میں بھی سب سے زیادہ تیز اور طاقتور تھے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -