سعودی عرب کے پرچم کی توہین پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟ سعودی حکومت نے خبردار کردیا

سعودی عرب کے پرچم کی توہین پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟ سعودی حکومت نے خبردار کردیا
سعودی عرب کے پرچم کی توہین پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟ سعودی حکومت نے خبردار کردیا

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے محکمہ پبلک پراسیکیوشن نے متنبہ کیا ہے کہ مملکت کے پرچم کی عوامی مقام پر توہین پر ایک سال قید یا 3 ہزار ریال جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب کے پرچم کی توہین کرنے والے افراد آرٹیکل 20 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے ، سعودی پرچم کی حرمت کے اس آرٹیکل میں سعودی پرچم یا شاہی پرچم کو گرانا، اس کی بے حرمتی کرنا قابل سزا جرم ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ ان لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جو سعودی عرب کے علاوہ دوست ممالک کے پرچموں کی توہین کرتے ہیں۔ 

مزید :

عرب دنیا -