پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کون کر رہا ہے؟ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کھل کر بتا دیا 

پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کون کر رہا ہے؟ وزیر خارجہ شاہ محمود ...
پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کون کر رہا ہے؟ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کھل کر بتا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا  ہے کہ دشمن فرقہ واریت اور لوگوں کو خرید کر انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ جنگ مسلط کی جارہی ہے، دشمن پاکستان کو نیچا دیکھانے کے لیے کوشش کررہا ہے، 2019 میں بھی دشمن نے ہم پر حملہ کیا اور اپنا پائلٹ چھوڑ کر دم دباکر بھاگ گیا، اب دشمن نئی چال چل رہا ہے اور انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔شاہ محمود قریشی نےکہاکہ دشمن فرقہ واریت پھیلانےکی کوشش کررہا ہے اور لوگوں کو خرید کر انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، دشمن لسانی، مذہبی منافرت سےلڑانےکی کوشش کرےگااورامن کو منتشر کرے گا تاہم ہم نے کسی کے عقیدے کو چھیڑنا نہیں اور کسی پر جملہ نہیں کسنا، صرف محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے، پاکستان کے علما سے گزارش ہے، علما نے ہمیشہ جوڑا ہے اور امن کی بات کی ہے۔

مزید :

قومی -