ٹک ٹاک پر ایک اور خطرناک ٹرینڈ، والدین چند ویوز کی خاطر اپنے بچوں کو پھینکنے لگے

ٹک ٹاک پر ایک اور خطرناک ٹرینڈ، والدین چند ویوز کی خاطر اپنے بچوں کو پھینکنے ...
ٹک ٹاک پر ایک اور خطرناک ٹرینڈ، والدین چند ویوز کی خاطر اپنے بچوں کو پھینکنے لگے
کیپشن:    سورس:   TikTok

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر آئے دن نئے ٹرینڈز تو سامنے آتے رہتے ہیں لیکن اب ٹک ٹاک پر ایک ایسا خوفناک ٹرینڈ چل نکلا ہے کہ انٹرنیٹ پر ایک طوفان آ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس نئے ٹرینڈ میں لوگ اپنے بچوں کو اٹھا کر’بلیوفیس‘ کے معروف گانے ’بے بی‘ پر رقص کرتے ہوئے اچانک بچے کو ایک طرف پھینک دیتے ہیں اور اپنا رقص جاری رکھتے ہیں۔ ان لوگوں کی ٹک ٹاک کے لیے ایک ویڈیو تو بن جاتی ہے لیکن گرائے جانے والے بچے کا کیا حشر ہوتا ہے، یہ کوئی نہیں جانتا۔

رپورٹ کے مطابق اس ٹرینڈ کا ایک خوفناک ترین پہلو یہ ہے کہ اس میں حصہ لینے والے لوگ بچے کو ایک طرف پھینکنے کے بعد ایک نظر اس کی طرف دیکھتے بھی نہیں کہ اس کا کیا حال ہوا ہے۔ اس ٹرینڈ میں حصہ لینے والے ٹک ٹاکرز کو انٹرنیٹ صارفین کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ کس طرح کوئی اپنے بچے کو ایسے لاپروائی کے ساتھ ایک طرف پھینک سکتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -