سالگرہ کے دن بھتیجی نے چچا کو پارٹی سے نکال دیا ، بیرسٹر شہزاد اکبر کا دعویٰ

سالگرہ کے دن بھتیجی نے چچا کو پارٹی سے نکال دیا ، بیرسٹر شہزاد اکبر کا دعویٰ
 سالگرہ کے دن بھتیجی نے چچا کو پارٹی سے نکال دیا ، بیرسٹر شہزاد اکبر کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیرداخلہ بیرسٹر شہزاداکبر مرزا  نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے منی لانڈرنگ سے حاصل کردہ اربوں کالا دھن استعمال کیا،چار افراد شہباز شریف کے خلاف سلطانی گواہ بن گئے،بہت افسوس ہوا کہ سالگرہ کے دن بھتیجی نے چچا کو پارٹی سے نکال دیا۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم نواز کے بیان کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات کے لیے جانے والے نوازشریف کے نمائندے نہیں ہیں، بہت افسوس ہوا کہ سالگرہ کے دن بھتیجی نے چچا کو پارٹی سے نکال دیا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے منی لانڈرنگ سے حاصل کردہ اربوں کالا دھن استعمال کیا،منی لانڈرنگ کیس میں شہازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف ریفرنس دائر کیا جاچکا ہے۔ ریفرنس میں 16افراد نامزدکیے گئے ہیں جن میں شہبازشریف کے خاندان کے 4افراد شامل ہیں،10افراد منی لانڈرنگ نیٹ ورک کو چلانے کے لیے معاونت کرتے تھے،ان کا کہنا تھا کہ 4افراد سلطانی گواہ بن گئے ہیں جنہوں نے شہبازشریف کے خلاف بیان دیا ہے۔ ریفرنس میں حمزہ شہبازکے کارنامے بھی درجہ ہیں، انہوں نے لوگوں سے براہ راست رقم لی، 2 کیش بوائے شعیب قمر اور مسرور زیر حراست ہیں، ملک مقصود شریف گروپ آف کمپنز میں چپڑاسی ہیں، ملک مقصود کی 16 ہزار تنخواہ لیکن اس کے اکاؤنٹ میں 2.3 ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی، بیت المال کے چیئرمین نے ایک کروڑ روپے حمزہ شہباز کو دیئے، 177 جعلی ٹی ٹیز اس ریفرنس کا حصہ ہیں۔

مشیر داخلہ نے مزید کہا شہباز شریف نے کئی بار کہا میرے بیٹوں کا کاروبار ہے ان سے پوچھیں، رپورٹ میں درج ہے کہ شہباز شریف نے کس طرح کالا دھن استعمال کیا، ان کی امپورٹڈ گاڑیوں کی ان ٹی ٹیز سے ادائیگی کی گئی، ڈی ایچ اے میں 2 گھر بھی اسی ٹی ٹی سے خریدے گئے، بیگم تہمینہ درانی کو بھی اسی ٹی ٹی سے گھر لے کر دیا گیا۔ مشیرداخلہ شہزاداکبر نے کہا ہے کہ میرے شہبازشریف سے 4سوال ہیں ، امید ہے وہ ان کا جواب دیں گے، شہبازشریف 2008سے 2018تک کک بیکس ، منی لانڈرنگ کانظام نہیں چلارہے تھے؟کیا انہوں نے پراپرٹیز خریدنے کے لیے اسی نیٹ ورک سے پیسے نہیں نکالے؟ان کے بیٹے مفرور بیٹے سلمان اور داماد علی کے پاس پیسہ کہاں سے آیا جس کی بنیاد پر وہ لندن میں رہ رہے ہیں؟۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا تھا کہ اگر میرے خلاف کرپشن کا ایک روپیہ بھی ثابت ہو جائے تو میری لاش کو قبر سے نکال کر چوک میں لٹکادیجئے گا۔

مزید :

قومی -