آرمی چیف سے ملاقات پر فخر ہے،کوئی مجھے قومی سلامتی پر لیکچر نہ دے، شیخ رشید نے مخالفین کو کھری کھری سنا دیں

 آرمی چیف سے ملاقات پر فخر ہے،کوئی مجھے قومی سلامتی پر لیکچر نہ دے، شیخ رشید ...
 آرمی چیف سے ملاقات پر فخر ہے،کوئی مجھے قومی سلامتی پر لیکچر نہ دے، شیخ رشید نے مخالفین کو کھری کھری سنا دیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ  آرمی چیف سے ملنا کوئی گناہ نہیں ، مجھے آرمی چیف سے ملاقات پر فخر ہے،کوئی مجھے قومی سلامتی پر لیکچر نہ دے ،میں تب سے قومی سلامتی کے ساتھ ہوں جب بلاول زرداری  پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل ”92نیوز “کے پروگرا م میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سے ملنا کوئی گناہ نہیں ، مجھے آرمی چیف سے ملاقات پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں گلگت بلتستان پر بات ہوئی ، میں نے اور شہبازشریف نے ایک ہی ٹیبل پر کھانا کھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں آرمی چیف نے ان سے کافی باتیں کیں لیکن وہ باتیں میں نہیں بتا سکتا،مریم نواز نے میرے خلاف بات کی تو تب میں نے کہا کہ ایک نہیں دو ملاقاتیں ہوئی،مریم نواز نے کہا کہ آرمی چیف سے ان کا کوئی آدمی نہیں ملا،میں مولانا فضل الرحمان سے لے کر بلاول سب کو چیلنج کرتا ہوں کوئی مجھے بتائے کہ وہ آرمی چیف سے ملاقات نہیں کرتا ؟۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر ان کو کل پھر بلائیں تو یہ پھر آجائیں گے، یہ پرلے درجے کے جھوٹے ہیں، آج ن اور ش کے علیحدہ ہونے کی ابتدا ہوگئی۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک میٹنگ میں گئے تو وہاں خواجہ آصف اور احسن اقبال آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے لمبی ملاقات کر رہے تھے، مجھے ڈی جی آئی ایس آئی نے پوچھا کہ کیا بات ہے تو میں نے کہا کہ ان کی میٹنگ ختم ہوجائے تو تب میں کوئی بات کروں۔

مزید :

قومی -