مولانا فضل الرحمان کے پاس 2 ہزار ایکڑ کا فارم ہاؤس کہاں سے آیا؟

مولانا فضل الرحمان کے پاس 2 ہزار ایکڑ کا فارم ہاؤس کہاں سے آیا؟
مولانا فضل الرحمان کے پاس 2 ہزار ایکڑ کا فارم ہاؤس کہاں سے آیا؟

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے 2 ہزار ایکڑ کے فارم ہاؤس کا حساب مانگ لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس اٹک میں 2 ہزار ایکڑ کا فارم ہاؤس ہے، وہ اس کا جواب دیں کہ یہ کہاں سے آیا۔ مولانا کو اپنے اثاثوں کا حساب دینا چاہیے لیکن اس وقت انہیں نیب میں طلب کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

خیال رہے کہ نیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں یکم اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔

اے این پی رہنما ایمل ولی خان کا اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس بارے میں اے این پی کی مرکزی مجلس عاملہ فیصلہ کرے گی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -