وزیراعظم عمران خان نے ”ون ونڈو کمپلینٹ سسٹم“ کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان نے ”ون ونڈو کمپلینٹ سسٹم“ کی منظوری دے دی
 وزیراعظم عمران خان نے ”ون ونڈو کمپلینٹ سسٹم“ کی منظوری دے دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی اداروں کے کمپلینٹ سیلز(شکایت سیل)کو پاکستان سٹیزن پورٹل سےمنسلک کرنےکافیصلہ,وزیراعظم عمران خان نے”ون ونڈو کمپلینٹ سسٹم“ کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نےتمام کمپلینٹ سیلزکاایک مرکزی نظام بنانےکی ہدایت دی ہے،ابتدائی طور پر وفاقی وزارتوں کے 33 شکایات سیل منسلک کیے جائیں گے۔ وزیراعظم کی مختلف شکایتی سیلز کے ون ونڈو آپریشن پر 60 روز میں کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم کے اس اقدام سے شکایات درج کروانے کا نظام مستحکم ہوگا۔ مختلف وفاقی اداروں میں کمپلینٹ سیلز کام کررہے ہیں۔شہریوں کی ہر قسم کی شکایات میرٹ پر حل کی جائیں گی۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق ون ونڈو آپریشن کے ذریعے شہریوں کو ان کی شکایات کے حل سے متعلق آگاہی میسر ہو گی،وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ تھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام موثر ثابت ہو گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -