کورونا کے باعث نوبل انعام کی تقریب ملتوی کر دی گئی

کورونا کے باعث نوبل انعام کی تقریب ملتوی کر دی گئی
کورونا کے باعث نوبل انعام کی تقریب ملتوی کر دی گئی

  

سویڈن(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کے باعث نوبل انعام کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل ”ہم نیوز“ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث سویڈن میں 9 اکتوبر کو ہونے والی نوبل انعام کی تقریب ملتوی کر دی گئی ہے۔نوبل انعام کی روایتی تقریب کو دسمبرمیں ٹی وی پر دکھایا جائے گا،انعامات کا اعلان 5سے 12اکتوبر تک کیا جائے گا،انعامات متعلقہ ملکوں تک پہنچائے جائیں گے۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) اور اسرائیل کے درمیان کامیاب امن معاہدہ کرانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صدرٹرمپ کانام ناروے کےرکن پارلیمنٹ کرسٹیان تبرنگ نےنوبل امن انعام کےلیےنامزدگی کےلیےپیش کیا ہے ۔

خیال رہے کہ 2018 میں بھی ناروے کے رکن پارلیمنٹ کرسٹیان تبرنگ نے امریکی صدر کا نام نوبل امن انعام کی نامزدگی کے لیے پیش کیا تھا۔اس سے قبل نوبل انعامات کی تقریب دوسری جنگ عظیم کی وجہ سے بھی منسوخ کی جا چکی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -