"میں اس عمر میں سزا نہیں کاٹ سکتا، نیب سے جان چھڑائیں" احسن اقبال نے یہ بات کس جنرل سے کہی؟ عارف حمید بھٹی کا بڑا دعویٰ

"میں اس عمر میں سزا نہیں کاٹ سکتا، نیب سے جان چھڑائیں" احسن اقبال نے یہ بات کس ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک جنرل سے ملاقات میں لیگی رہنما احسن اقبال نے درخواست کی کہ ان کی نیب کے مقدمات سے جان چھڑائی جائے۔

نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں میں احسن اقبال اور خواجہ آصف بھی شامل تھے۔ خواجہ آصف احسن اقبال کو لے کر نہیں جا رہے تھے لیکن وہ زبردستی گئے ہیں، احسن اقبال نے کہا کہ مجھے بڑے میاں صاحب نے کہا ہے کہ آپ نے بھی جانا ہے۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ احسن اقبال سچ بولنے سے کتراتے ہیں۔ یہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے علاوہ ایک اور تیسرے جنرل کو سائڈ پر لے کر گئے ہیں اور ان سے بات کی ہے۔ احسن اقبال نے ان سے کہا کہ میرے پیچھے نیب پڑی ہے، اس سے تو میری جان چھڑادیں، آپ مجھ سے کیا چاہتے ہیں، میں اس عمر میں سزا نہیں کاٹ سکتا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -