آئی پی ایل، ممبئی انڈینز نے شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کو بری طرح ہرادیا

آئی پی ایل، ممبئی انڈینز نے شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کو بری طرح ...
آئی پی ایل، ممبئی انڈینز نے شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کو بری طرح ہرادیا

  

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پانچویں میچ میں دفاع چیمپیئن ممبئی انڈینز نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کو 49 رنز سے شکست فاش دے دی۔

ممبئی  انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ کپتان روہت شرما نے کیپٹن اننگ کھیلی اور 80 رنز سکور کیے۔ علاوہ ازیں سوریا کمار یادیو نے 47 رنز جڑے۔

ممبئی انڈینز کے 196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کولکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بنا پائی۔ کولکتہ کی جانب سے پیٹ کمنز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان کے علاوہ کپتان دنیش کارتک نے 30 اور نتیش رانا نے 24 رنز سکور کیے۔

ممبئی انڈینز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، جسپریت بمراہ، راہول چہار اور جیمز پٹنسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کیرون پولارڈ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

مزید :

کھیل -