نیشنل ٹی 20 کپ آج سے شروع ہوگا، پہلے میچ میں کونسی ٹیمیں مدمقابل ہونگی؟ آپ بھی جانیں

نیشنل ٹی 20 کپ آج سے شروع ہوگا، پہلے میچ میں کونسی ٹیمیں مدمقابل ہونگی؟ آپ بھی ...
نیشنل ٹی 20 کپ آج سے شروع ہوگا، پہلے میچ میں کونسی ٹیمیں مدمقابل ہونگی؟ آپ بھی جانیں

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کا نیشنل ٹی 20 کپ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کا پہلا میچ بلوچستان اور نادرن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔پہلے روز دو میچز کھیلے جائیں گے دوسرا میچ خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔نیشنل ٹی 20 کپ  میں مجموعی طور پر چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔

نیشنل ٹی 20 کے ابتدائی میچز راولپنڈی میں کھیلیں جائیں گے جبکہ سیمی فائنل اور فائنل سمیت آٹھ میچز لاہور میں کھیلیں جائیں گے۔نیشل ٹی 20 کپ کے دوران ایس او پیز کے تحت شائقین کو بھی گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -