پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا

پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا
پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اسلم گڑا کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ  تھانہ پولیس نے پیپلزپارٹی کے رہنمااسلم گڑا کو فراڈ و دھوکا دہی کے دو مقدمات میں گرفتارکیا ہے۔پولیس نے شہری شیخ نصرت اور نورالزماں کی درخواست پر دو الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزم اسلم گڑا کوگرفتار کرکے حوالات میں بند کردیاہے۔ ایس پی صدر آصف امین اعوان نے کہنا ہے کہ بدمعاشوں اور شہریوں کو دھوکہ دہی کے زریعے لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔اسلم گڑا پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے لاہور میں ایم پی کے امیدوار تھے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -