ڈی ایس پی کو رشوت دینے پر وسیم اکرم کے خلاف مقدمہ درج
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی ایس پی محمد عمران نے اڑھائی لاکھ روپے رشوت لینے پر اپنے ماتحت ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ سب انسپکٹر وسیم اکرم کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ زیر دفعہ 161,163,165,155 سی کے تحت درج کیا گیا ہے۔ڈی ایس پی دہلی گیٹ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ وسیم اکرم نے میرے دفتر میں مجھے خاکی رنگ کا لفافہ پیش کیا،جس میں سے پانچ ، پانچ ہزار کے 14 نوٹ برآمد ہوئے،جب میں نے ایس ایچ او سے لفافہ دینے کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ مقدمہ نمبر 21/497 گرفتار ملزم کے خلاف کم دفعات لگانے کے عوض رشوت کی پیش کش کی گئی ۔ایس ایچ او وسیم اکرم نے ملزمان سے اڑھائی لاکھ روپے کی رشوت لی۔ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او وسیم اکرم نے مجھے 70ہزار روپے بطور رشوت پیش کرکے بطور سرکاری ملازم اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔