سپیریئر یونیورسٹی اور برٹش کونسل کے مابین تدریسی و تربیتی تعاون کیلئے معاہدہ
لاہور(پ ر)سپیریئر یونیورسٹی نے طلباوطالبات کے لئے بہترین تعلیمی اور تربیتی مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے برٹش کونسل کے ساتھ خصوصی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔
جس کے مطابق سپیریئر یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اور فیکلٹی کو برٹش کونسل کے پراجیکٹ ”مائی انگلش“ میں داخلہ اور خصوصی مراعات دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انگلش لینگوئج کی ٹریننگ اور آسان لرننگ یقینی بنانے کے لئے اس پراجیکٹ کے تحت منتخب طلبا و طالبات اور فیکلٹی ممبرز کے لئے خصوصی ڈسکاونٹ دیا جائیگا تاکہ وہ بین الاقوامی زبان میں عبور حاصل کرکے دورِ جدید کے تقاضوں کو بغیر کسی مشکل کے پورا کر سکیں۔سپیریئر یونیورسٹی اپنے طلبا و طالبات کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات دینے کے حوالے سے نجی یونیورسٹیز کے مقابلے میں خاص مقام رکھتی ہے اور انکی پرسنل اور پروفیشنل کامیابی کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے جانی جاتی ہے۔
برٹش کونسل کے ساتھ اس معاہدے پر ڈائریکٹر انگجیمنٹ اینڈ کمیونیکیشن (Engagement & Communication) سپیریئر یونیورسٹی، احتشام امیر اور برٹش کونسل کے ایریا ڈائریکٹر پاکستان،مائیکل ہالگیٹ نے دستخط کیے۔اس موقع پر ڈائریکٹر کمیونیکیشن دی سپیریئر گروپ، حسیب خان؛رجسٹرارسپیریئر یونیورسٹی،خواجہ ہشام الحسن، مینیجر پی۔آر اینڈ آوٹ ریچ، ثنا شہریار نے بھی شرکت کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے احتشام امیرنے کہا کہ سپیریئر یونیورسٹی نے ہمیشہ student successپر ہمیشہ زوردیا ہے اور اسکو یقینی بنانے کے لئے مختلف تعلیمی اور غیر تعلیمی اداروں کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے معاہدے بھی کر رکھے ہیں۔برٹش کونسل کے ساتھ یہ معاہدہ بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔جس کی بدولت طلبا و طالبات اور فیکلٹی کو بہترین مراعات دی جائیں گی۔برٹش کونسل کے وفد نے سپیریئر یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اس کے انفراسٹرکچر اورجدید پریکٹیکل لیبارٹریزکو بیحد سراہا۔