جیپوں کی پیداوار، فروخت  میں نمایاں اضافہ 

جیپوں کی پیداوار، فروخت  میں نمایاں اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی):ملک میں جیپوں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کے دوران بالترتیب 207.02 فیصد اور216.56 فیصدکا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں 10,141یونٹس جیپوں کی پیداوارحاصل ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 207.02 فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 3,303 یونٹس جیپوں کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی،مئی 2021 میں ملک میں 832 یونٹس جیپوں کی پیداوارریکارڈکی گئی، گزشتہ سال مئی میں ملک میں 38 یونٹس جیپوں کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں جیپوں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 216.56 فیصد کانمایاں اضافہ ہواہے۔
 اس مدت میں ملک میں 10,184یونٹس جیپوں کی فروخت ریکارڈکی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 3,217 یونٹس جیپوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔مئی میں ملک میں 993 یونٹس جیپوں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال مئی میں 77 یونٹ تھی۔ ان میں ٹویوٹا فرچونر، سیگماڈیفنڈر، ہونڈاٹکسن اورہونڈا بی آر وی کی جیپیں شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -