مخدوم رشید،خاتون سے اجتماعی بداخلاقی،کارروائی شروع

  مخدوم رشید،خاتون سے اجتماعی بداخلاقی،کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقا ئع نگار)تھانہ مخدوم رشید کے علاقے خاتون کو مبینہ اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بناڈالا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے(بقیہ نمبر61صفحہ7پر)
 مطابق ڈھورے والہ گھڑیالہ کی رہائشی طاہرہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ دوروز قبل طاہر اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ مجھ سے دھوکہ دہی کرتے ہوئے اپنے ساتھ ماہنی سیال نامعلوم گھر میں لے گیا جہاں پہلے سے موجود شخص سمیت تینوں نے میرے ساتھ مبینہ زیادتی کی اورمجھے چھوڑکر فرارہوگئے،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کو میڈیکل کے لئے ہسپتال لیجانے کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔