محکمہ خوراک اور فلورملز مالکان آمنے سامنے،سپلائی متاثر

محکمہ خوراک اور فلورملز مالکان آمنے سامنے،سپلائی متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاول پو ر(بیورورپورٹ)بہاولپور فلور ملز ایسو سی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں زیر صدارت چوہدری عبد الجبار سابق صدرچیمبرو سابق چیئر مین پنجاب فلور ملز ایسو سی ایشن منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ممبر (سنٹرل) پاکستان فلور(بقیہ نمبر67صفحہ7پر)
 ملز ایسو سی ایشن و سابق صدر چیمبر محبوب ناصر چوہدری کے علاوہ کثیر تعداد میں فلور ملز مالکان بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عبد الجبار نے کہا کہ محکمہ خوراک کے افسران نے فلور ملز ایسو سی ایشن کے ساتھ مشاورت کیے بغیر سمری تیار کی جس میں طے شدہ فارمولے کے مطابق گندم سپلائی لاگت کا تعین نہیں کیا گیا اور اعتماد میں لیے بغیر گندم سے آٹا نکالنے کی شرح میں بھی تبدیلی کر دی گئی جس سے مل مالکان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ملز مالکان کے درمیان ہونے والی محاذآرائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گندم کے بیوپاریوں نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے آٹا کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ سپلائی میں کمی آنے کا خدشہ ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محبوب ناصر چوہدری نے کہا کہ سرکاری گندم سے آٹا نکالنے کی شرح کو 70%سے بڑھا کر 80%کر دیا گیا جبکہ گندم سپلائی کی طے شدہ لاگت کے فارمولے کو نظر انداز کرتے ہوئے حکومت کو گمراہ کن اعدا دو شمار دئیے گئے اور فلور ملز کے لیے آبادی کے تناسب کی بجائے فی رولر باڈی کے تناسب سے گندم کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ اگر فلور ملز مالکان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو فلور ملز پانچ روز کی ہڑتال کریں گے اور اسی دوران فلور ملز سرکاری گندم کا کوٹہ نہیں اٹھائیں گیں اور جتنی مقدار میں نجی گندم دستیاب ہوگی اسی سے آٹا تیار کرکے مارکیٹ میں 1235تا 1250روپے قیمت میں آٹا سپلائی کیا جائے گا۔  
متاثر