حکومت کسی کا احتساب نہیں کررہی بلکہ نیب کاخودمختار ادارہ کررہا ہے 

حکومت کسی کا احتساب نہیں کررہی بلکہ نیب کاخودمختار ادارہ کررہا ہے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تحریک انصاف کے ڈی جی پی آر کے کو آرڈنیٹرعمر کسانہ نے کہا ہے کہ ایک بات بذریعہ میڈیا ہم سب پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ احتساب کسی کا بھی حکومت نہیں کررہی بلکہ نیب کا ادارہ کررہا ہے جو کہ ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، حکومت تو میاں نواز شریف کی جائیداد ضبط کرکے معزز عدالت کے اس حکم پر عمل درآمد کروارہی ہے کہ جس میں عدالت نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ میاں نواز شریف سے 80لاکھ پونڈ کی ریکوری کرے وہی ہم ان سے ریکوری کرنے کے لیئے آئین و قانون پر عمل کرتے ہوئے اپنا کام کررہے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔
عمر کسانہ

مزید :

صفحہ اول -